|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد نہیں کریں گے کوئٹہ میں جلسے کے بعد وائرس کی شرح میں اضافہ ہوا اب ایک پھر یہاں سے لوگ جلسے میں شرکت کے لئے جارہے ہیں، اپوزیشن بغض حکومت میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاط نہیں کر رہی، صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان حکومت بلوچستان کاکہناتھا کہ اس بار کورونااس لئے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتاہے کہ ہم موسم گرماسے سماکی طرف جارہے ہیں، جبکہ پچھلی بار کورونا مارچ کے وسط میں آیاتھاتو سردیاں گزر چکی تھیں،ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں کورونا کی شرح تیزی سے بڑھتے ہوئے 6.8فیصد ہوچکی ہے۔

اسلام آباد،کراچی اور دیگر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کانفاذ کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسہ کیموقع پر ہم نے کورونا کے پھیلنے کے حوالے سے خدشات کااظہارکیاتھا،اس وقت اسے غلط معنی پہنائے گئے ہم نے کہاتھا کہ پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا،تو اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کورونا کے کیسز میں تین گناتک اضافہ ہوچکاہے اس بار پی ڈی ایم کے جلسوں میں بلوچستان سے بھی کارکنوں کی شرکت کی بات ہورہی ہے اور اس وقت اپوزیشن کی جانب سے بغض حکومت میں کورونا کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ہمیں لگتا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن ایس او پیز کی مخالفت کریں گے جس سے کورناکے کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ موجود ہے،ان کا کہناتھا کہ کورونا کی ویکسین آنے میں وقت لگے گااس لئے ایس او پیز کاخیال رکھاجائے،پہلے لاک ڈاون کاخمیازہ بلوچستان حکومت اورکارورباری افراد کو بھگتناپڑاتھا ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ اس قاسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے،ترجمان حکومت بلوچستان کا یہ بھی کہناتھا کہ جتنی کورونا کی لہر زیادہ ہوگی۔

اسی طرح لاک ڈاون کی سختی بھی زیادہہوگی تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بلوچستان میں سالانہ امتحانات مارچ میں منعقد کرنیکافیصلہ کیاگیاہے، انہوں نے زور دیا کہ کم از کم موسم سرما کے دوران ملک میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش اپنی تمام صحت کی سہولیات کوفعال کردیاگیاہے، متعلقہ صحت کے مراکز اور اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سہولیات مہیاکردی گئی ہیں صوبے میں کورونا کی ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیاجارہاہے اس حوالے سے گوادر میں کوروناٹیسٹ کیلئے لیبارٹری قائم کی جارہی ہے، ژوب میں بھی لیبارٹری قائم کی جائیگی۔