|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2020

حب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) حب زون کا سینئر باڈی اجلاس مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کے مہمان بلوچستان وحدت کے نائب صدر مرید بلوچ تھے اجلاس میں سیاسی صورتحال،تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے اجلاس میں حب زون کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او(پجار) بلوچ طلباء کی علمی و سائنٹفک بنیادوں پر تربیت کرکے ان کے تعلیمی سیاسی حقوق کے لئے جدوجہد میں برسر پیکار بلوچ قومی حق خودرادیت کے حصول کے لئے عملی طور جہدوجہد کررہی ہے بی ایس او(پجار) تنگ نظرانہ قوم پرستی کی بیج کنی کرکے ترقی پسندانہ قوم پرستی پر یقین رکھتی ہے۔

اور انسان دوستی کے ترقی پسندانہ فکر کی حامی ہے آج کی صدی علم و ٹیکنالوجی کی صدی جہاں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا ان حالات میں بی ایس او(پجار) کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ علم پر مرکوز رکھ کر جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے اسٹیڈی سرکلز کو آباد کریں ۔

انہوں نے کہا معروضی حالات کو زمینی حقائق کی روشنی میں جہاں ہماری شناخت و پہچان قومی تشخص و بقا کو شدید خطرات لاحق ہے ان حالات میں صرف ایک طاقتور ہتھیار کو بروئے کار لاکر ہم اپنی بقاء کی جنگ لڑسکتے ہیں وہ طاقتور ہتھیار منظم عوامی قوت ہے جس کے بل بوتے پر ہم بڑے سے بڑے چیلنجز کا مقابلہ باآسانی کرسکتے ہیں اس کے لئے ہمیں عوام کو شعوری طور پر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب کے تعلیمی نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہے عدم توجہی و عدم سہولیات کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کی جانب گامزن ہے ایجوکیشن آفیسران کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جوکہ ہماری نسل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے بی ایس او(پجار) بحیثیت طلباء تنظیم تعلیمی مسائل کے خلاف بھرپور آواز بلند کریگی۔اور آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دیا گیا۔جس میںآرگنائزر حفیظ بلوچ ،ڈپٹی آرگنائزر اکرم مجید، ممبراں شعیب بلوچ، واحد بلوچ ،جہانگیر بلوچ منتخب ہوئے۔