|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2020

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ عوام ووٹ بادشاہت قائم کرنے کے لئے بلکہ اپنے مسائل حل کرانے کے لئے دیتے ہیں، حکومت فوری طور پر اوستہ محمد گنداخہ بنیادی حقوق تحریک دو کے آئینی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اوستہ محمد سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کرنے والوں کو باعزت اپنے علاقے میں روانہ کیا جائے۔

اگر میں بھی صوبائی وزیر ہوتا تو احتجاجی پر بیٹھے شرکاء کے پاس آکر بیٹھ جاتا، اس وقت محکمہ ایریگیشن میں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے، اوستہ محمد اور گنداخہ میں لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں، شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو تحریک کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میر صادق عمرانی نے کہاکہ اوستہ محمد سے کوئٹہ تک بنیادی حقوق کے لئے پیدل لانگ مارچ کرنے کے بعد گزشتہ 14دن سے یہ نوجوان احتجاج پر بیٹھے ہیں یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ اجتماعی مفادات کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں حکومت کو چاہیے ان کے تمام مسائل کو انتظامی سطح پر حل کرائیں بلکہ حلقے کے ایم پی اے کو ان کے ساتھ بیٹھنا چاہیے اگر میں بھی صوبائی وزیر ہوتا تو ان کے ساتھ احتجاج پر بیٹھتا اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرتا۔

عوام ووٹ بادشاہت قائم کرنے کے لئے بلکہ اپنے مسائل حل کرانے کے لئے دیتے ہیں تاکہ وہ حلقے کی عوام کی آواز بند کر ان کے مسائل حل کرائیں۔3لاکھ سے زائد آبادی والا علاقہ 21صدی میں بھی گرلز کالج سے محروم ہے شاہراہیں خستہ حالی کے شکار ہیں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔

کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال کا پانی چوری کیا جارہا ہے 7ہزار کیوسک پانی پر ہمارا حق ہے جسے سندھ کو دینا چاہیے بلکہ اب ہم 7ہزار کی نہیں 6ہزار کیوسک کا مطالبہ کررہے ہیں مگر وہ بھی نہیں مل رہا ہے اس وقت سب سے زیادہ کرپشن ایری گیشن کے محکمے میں کیا جارہا ہے۔