|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی جھل مگسی کاضلعی کونسل اجلاس بنام شہیدنواب امان للہ خان زہری منعقدہوا جس کی صدارت صدرجھل مگسی سیدننگرشاہ نے کی جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرایم این اے حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی اعزازی مہمان خاص سی سی ممبرچئیرمین جاویدبلوچ تھے اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ سیاسی وتنظیمی امورتنقیدی اصلاحی نشست اورضلعی الیکشن کا ایجنڈارکھے گئے۔

اوراجلاس کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہواشہیدنواب امان للہ خان زہری وشہدائے اوردنیاکے شہیدوں کوسلام پیش کرکے کھڑے ہوکر خاموشی اختیارکیااجلاس میں سیکرٹری رپورٹ جنرل سیکرٹری فیاض لاشاری نے پیش کیاسیاسی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے ایم این اے حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی چئیرمین جاویدبلوچ سید ننگرشاہ ڈاکٹرعباس لاشاری ملک دین محمدکامریڈ نثار بلوچ واجہ قاسم مینگل و دیگرنے کہاکہ سیاسی حالات سے آگاہی ہیں۔

بنیادی طورپرشعوری عمل کی جانب پیش قدمی ہے جس کے منظم سیاسی پلیٹ فارم ہی انسانی اصلاحی عمل کو آگے بڑھاتی ہے جس کیلئے مضبوط سیاسی پلیٹ فارم کاہوناضروری ہے اور بی این پی سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان سمیت خطیمیں رونماہونیوالے حالات واقعات کی موثراندازمیں پارلیمنٹ اوراپوزیشن کے عوامی اجتماع میں پیش کررہی ہے۔

کیونکہ سترسالوں سے بلوچ قومی وجود اورقومی یکجہتی والگ حیثیت مقام سے خائف قوتیں سازشوں کے جال بچائے ہوئے ہیں شہیدمیریوسف عزیزمگسی کی کمی اس جدیددورمیں شدت سے محسوس کی جاری ہے اورہرزی شعورانسان اس ریجن میں یوسف عزیزمگسی کی سیاسی وژن قوم دوستی فکری قربت اورزرین خیالات کوتبدیلی کاپیش خیمہ تصورکرتے ہیں ان کی شہادت وکمی کے بعدگنداوہ میں شہیدمیرامان للہ خان زہری کی خدمات بھی کسی طرح کم نہیں۔

ان کی موجودگی نے اس ریجن میں سیاسی ماحول کوپروان چڑھایالیکن بدقسمت سے برادرکش قوتوں نے انہیں شہیدکرکے بلوچ قوم اورجھل مگسی کوسیاسی نقصان دیاقومی تحریکوں میں اس طرح کے افسوسناک واقعات آتے رہتے ہیں لیکن جوقومیں اپنے سیاسی آکابرین ان کی سیاسی خدمات اور مشن کوآگے بڑھاتے ہیں تووہ اپنی قومی حقوق کابہتردفاع کرسکتے ہیں۔

جھل مگسی میں ترقی کے دعوے توبہت سنے تھے لیکن حقیقت توکچھ اورمنظرکی عکس بندی کررہی ہے اسکول ہسپتال صاف پانی میسرنہیں اورستم یہ کے بجلی کے لائن بچھائی گئی ہے لیکن ان میں بجلی ہی نہیں دیاجارہاہے یہاں کے لوگ اکیسویں صدی میں بدترین زندگی سے دوچارہے بی این پی ان مسائل کی نشاندہی کرکے علاقے کے وسائل یہاں کے لوگوں کے حوالے کرنے کامطالبہ کرتاہے۔

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اس خطے میں بعض قوتوں کولفظ “بلوچ” سے چڑھ ہے جس کااظہاربلوچ قوم کودیوارسے لگاکرکیاجارہاہے کونسل باڈی اجلاس میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین حاجی میرمحمد ہاشم نوتیزئی اور ممبران چئیرمین جاوید بلوچ وڈاکٹرعباس لاشاری منتخب ہوئے جس میں ضلع کابینہ کاانتخاب عمل میں آیا جس کے مطابق فیاض احمدلاشاری صدراورسیدننگرشاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے حاجی محمدہاشم نوتیزئی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔