|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2020

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و چیئر پرسن کیو ڈی اے بشریٰ رندنے کہا کہ کوئٹہ شہر کی روائتی حسن و خوبصورتی بحال کرنے کیلئے کوئٹہ ماسٹر پلان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکر ٹری پی اینڈ ڈی اربن پلاننگعبد الطیف کاکڑ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹراربن پلاننگ مجتبیٰ احمد و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بشریٰ رند نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے 30 ٹاؤنز کیلئے 30 سالہ جامع ماسٹر پلان کیلئے پری کوا لفیکشن ہو چکی ہے جبکہ فائنل سلیکشن دسمبر کے مڈ تک مکمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلانمیں کوئٹہ شہر کے د یر ینہ مسائل جس میں پینے کا صاف پانی اور سیوریج کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کی روانی کے مسائل تر جیحی بنیادوں پرحل ہونگے۔ جس سے یقینا شہر کی حسن و خوبصورتی کی بحا لی میں کافی مدد ملے گی۔