|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کی ممبر اور سربراہ ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی منورہ منیر بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا انتظامیہ نے ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر منورہ منیر کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں اور کرپشن کی وجہ سے یہاں صحت کے شعبے تباہ ہوچکے ہیں بلخصوص ہسپتالوں کی حالت زار اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اسی حوالے سے میں بزات خود ہسپتالوں کو متواتر بنیادوں پر دورہ کر رھی ہو تاکہ ہمیں حقیقی معنوں میں مشکلات کا ادراک ہو اور مسائل کے خاتمے کے لئے بہتر انداز میں کردار ادا کرسکے خاص کر کورنا وائرس کی وجہ سے صحت کے شعبے پر معمول سے زیادہ پریشر ھے ہمیں تمام تر سہولیات کو بروئے کار لا کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ھے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب بلوچستان کے عوام کو بنیادی وسائل انکی دہیلز پر دستیاب ہونگے۔

آج وزیراعظم عمران کی بلوچستان کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور ترقی کے حوالے سے سوچ اور اقدامات سے بلوچستان کا ہر شہری اس بات سے بخوبی واقف ہے ہم انشاء اللہ اپنے قائد کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔