|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2020

پنجگور: نیشنل پارٹی کے ضلع پنجگور چتکان کے کارکنان زابد عیسیٰ زئی لطیف یاسین بلوچ عارف فضل بلوچ احمد کریم کاشانی میران گرگناڈی ایان گرگناڈی کمال عیسیٰ زئی اور بخشی عیسیٰ ٰزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور کے سلیکٹڈ نمائندے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکار اور نجی زمینوں پر قبضہ کر نے کے بعد ان کو اپنے رشتہ داروں کے نام کرنے کے بعد کوڑوں کے دام منتقل کر رہا ہے اس کے بھانجے جس کا تعلق ہر کسی کو معلوم ہے کہ پنجگور ضلع سے نہیں ہے مگر بہت سے سرکاری زمینوں جن میں پنجگور آفیسر کلب محکمہ زراعت وغیرہ کی زمین شامل ہیں ان کے نام کئے ہیں۔

اور یہ ایک اینچ زمین نہیں چھوڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب موصوف وزیر زراعت تھے تواپنے ہی محکمہ کو نہیں بخشا محکمہ زراعت کے نرسری کے قریبی زمین پر بلڈنگ تعمیر کرنے کے بعد محکمہ زراعت ریسرچ کو ماہانہ کرایہ پر دیاہے یہ سلسلہ آب تک جاری ہے انہوں نے کہا کہ موصوف جب وزیر زراعت تھے تو مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملازمت کے عوض مفت زمین لے کر پھر حکومت سے ان کے رقومات وصول کئے نیشنل پارٹی ترقی کے ہر عمل کی مکمل حمایت کرتاہے۔

مگر حقیقت کو بھی عوام کے سامنے پیش کر کے رہے گا پنجگور میں کمپلیکس کی تعمیر کے نام پر ائیرپورٹ سائیڈ کے سارے زمینوں کو اپنے آور اپنے رشتہ داروں کے نام کرنا عوام کے امانت کے خیانت کے مرتکب ہونے کے مترادف ہے اسی علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کے نام لوگوں کو ان کے تعمیر کردہ گھروں سے محروم کرکے آن کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا مگر آج تمام ایریا کو اپنے خاندان کے افراد کے نام کرکے قبضہ گیری کر رہا ہے ترجمان نے کہا کہ اگر محکمہ ریونیو آزادانہ تحقیقات کی جائے تو پنجگور کا سب سے بڑا لینڈ مافیا صوبائی وزیر آور اس کے وہ فیملی ہے جن کے نام یہ زمین کئے گئے ہیں نیوبازار کمپلیکس کو قبضہ گیری کے لیے اب قسم قسم کے حربے استعمال کررہا ہے لوگوں کے 35 سالوں سے تعمیر ہونے والے دکانوں کو مسمار کرنے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر ان سازشوں کو ناکام بنادے گا۔