|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

مستونگ +خضدار: مستونگ اور خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں 22افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مستونگ وخضدار ہسپتال پہنچا دیا گیا، تفصیلات ک مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ مستونگ کے قریب چونگی کے مقام پر بارش کے وجہ سے پھسل کر حادثے کاشکار ہوکر الٹ گیا۔

حادثے میں دوخواتین ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔جبکہ قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب ٹرالر الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے دریں اثناء گزشتہ روز کھڈکوچہ کے علاقے کاریز امان اللہ کے قریب علی الصبح مال بردار کوچ بارش کے باعث پھسلن سے الٹ گیا ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ جبکہ ولی خان بائی پاس پر آلٹو کار اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا۔ ولی خان لیویز تھانے کے حدود میں ہی بائی پاس پر ایک اور حادثے میں ٹرک ٹریکٹر اور کار حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں 1122 لیویز۔ پولیس موٹر وے پولیس نے زخمیوں کو فوری ریسکیو کرکے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثات کے تمام واقعات بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آئے۔ خضدار قومی شاہراہ پر پیر عمر کے قریب ڈمپر اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پک اپ نال سے خضدار آرہی تھی زخمیوں کا تعلق نال سے ہے ایک خاتون کو تشویناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا خضدار(نامہ نگار)نادرا آفس خضدار کے بیشتر ملازمین کرونا وائرس کا شکار آفس چار دسمبر تک بند کردیا گیا نادرا آفس خضدار انتظامیہ کے مطابق نادرا آفس خضدار میں کام کرنے والے بیشتر ملازمین جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ان ملازمین میں سے اکثر کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ باقی ملازمین میں کرونا کے علامات نمایاں ہیں جس کی اطلاع اعلی حکام کو دے دی گئی تھی جن کے ہدایت پر خضدار نادرا آفس کو تیئیس نومبر سے چار دسمبر تک بند کردیا ہے متا اثرہ ملازمین کوقرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔