|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2020

سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے حل کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس اقدام کو بائیڈن اتنظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر سے سفارتی اور سفری تعلقات ختم کیئے تھے۔

ان ملکوں نے قطر پر انتہا پسند گروپوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔