ایران میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں ایران وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ملک میں ایک روز میں مزید 321 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بارہ ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
ایران نے لاک ڈاؤن اور دکانوں کو کھولنے کے لیے مختلف اقدامات کے لیے توازن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ وہاں معاشی صورتحال پہلے ہی خراب ہے۔