امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطرمیں ہفتے کی رات طالبان سیاسی دفتر میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ترجمان محمد نعیم کے مطابق زلمےخلیل زاد طالبان ڈپٹی لیڈر ملا برادر اور مرکزی مذاکرات کار عبدالحکیم سے ملے۔
ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ملاقات میں امریکا طالبان معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں باقی رہ جانےوالے طالبان قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔