قاہرہ : مصر کی فوج نے سنائی کے علاقے میں 40مشتبہ جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق فضائیہ نے شمال مشرقی علاقے میں کارروائی کرکے 25شدت پسندوں کو ہلاک کیا،دوسری جانب سپیشل آپریشنز کی ایک کارروائی میں 15جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔مصر کی سیکیورٹی فورسز نے ان جنگجوئوں کو تکفیری قرار دیا ہے۔