|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2020

بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں ایک صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی جانب سے بھارت میں صحافیوں کے تحفظ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

واقعہ 27 نومبر کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے بارے میں لکھنے کے جرم میں 3 افراد مقتول صحافی راکیش سنگھ کے گھر میں داخل ہوئے اور ہینڈ سینیٹائزر چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔

راکیش سنگھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے قتل کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔