|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2020

چین میں ہوا بازی کے نگراں ادارے نے تجویز دی ہے کہ طیاروں میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عملہ ’ڈسپوزیبل نیپی‘ پہنے اور بیت الخلا جانے سے گریز کرے۔

ملک میں ایئر لائنز کو جاری ہونے والی نئی ہدایات میں عملے کو نیپی پہننے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجویز ان چارٹر طیاروں کے لیے ہے جو کووڈ 19 سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔

عالمی سطح پر کئی ایئر لائنز اور ایئر پورٹس نے اس حوالے سے حفاظتی ہدایات تشکیل دی ہیں تاکہ ہوا بازی کی صنعت کو بحال کیا جاسکے۔

چین میں 49 صفحوں پر مشتمل نئی ہدایات کا مقصد بھی طیاروں میں وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ نیپی پہننے کی تجویز ایسی جگہوں کے لیے جہاں ہر دس لاکھ میں سے 500 سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔