|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2020

بھارت کی شعلہ بیان سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ مہندرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پہلے مسلمانوں کو تنگ کیا، اب سکھوں اور کسانوں کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ نے کہا کہ بھارت بھر میں جاری کسانوں کا احتجاج دراصل مودی حکومت کے خلاف حقیقی انقلاب ہے۔

انہوں نےکہا کہ  احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسان گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ 

بھارتی کسانوں کو یہ خطرہ ہے کہ مودی حکومت نئے زرعی قانون کے ذریعے ان سے روزگار چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔