|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 7 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 2550اموات ہوئیں اور ایک لاکھ 74 ہزار مریض سامنے آئے۔ اٹلی میں 2850، فرانس میں 425 اور برطانیہ میں 500 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پیرس میں رات کا کرفیو لگادیا گیا۔ انگلینڈ کے کئی علاقوں میں کل سے سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت پر کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کے لیے بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ادھر ویلز، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام سامنے آگئی ہیں۔