|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2020

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا بے قابو  ہے  اور روزانہ وائرس سے ہزاروں افراد متاثر جب کہ سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی چوتھے درجےکی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سفری پابندیاں بھی نافذ کر دی گئیں ہیں جس کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

دوسری جانب کرسمس پر 5 روز کے لیے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہالینڈ نے برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں آج بھی کورونا وائرس کے 27 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک روز میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 534 ہے۔