|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر مال سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئر بورڈ آف ریونیو قمر معسود، سینئر سیکرٹری جاوید رحیم، ڈی سی خضدار، کمشنر قلات اور ژوب کے نمائندوں سمت ہوم اور لا ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس بنیادوں پر دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر ان کو مہیا ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں۔

عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دعوے پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں نئے سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے درو دراز کا سفر نہ کرنا پڑے۔

بلکہ ان کے دہلیز پر ہی ان کے یہ مسائل حل ہو۔سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ نئے سب ڈویژنز کے قیام کو جلد سے جلد علمی جامعہ پہنانے کے لیے متعلقہ حکام فوری طور پر ہوم ورک مکمل کریں تاکہ نئے سب ڈویژنز کا قیام جلد شرمندہ تعبیر کیا جا سکے اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو۔