|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2021

نصیر آباد: پولیو کے خاتمے کے لیے انتظامیہ مزید متحرک ہو گئی ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ڈویژن بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹارگٹ فکس کر دیا گیا ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کے کام کا جائزہ لیں گےWHOکے ڈویڑنل کوڈینیٹر نجیب اللہ خان مروت کے ڈویژن کے پانچ سال سے کم عمر کے 448326 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے1404 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ٹرانزٹ پوائنٹ101 اور فیکسڈ سینٹر129 مقرر کیے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل بھر کے ڈپٹی کمشنر و ڈی ایچ او کے علاوہ WHO کے نمائندوں نے شرکت کی جس پر کمشنر نصیرآباد نے تمام ڈپٹی کمشنرز ڈی ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔

سستی یا کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے اور دیے گئے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں تو اس قومی مہم کے کام پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے کیونکہ اس موسم میں اکثر خانہ بدوش سرد علاقوں سے یہاں پر منتقل ہوتے ہیں۔

جن کی وجہ سے یہاں بچوں کا ٹارگٹ بڑھ جاتا ہے اور پولیو پلانے والی ٹیموں کے لئے ایک مشکل امتحان ہے کہ وہ دیے گئے اہداف کو پورا کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں پولیو سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہوگا واضح رہے کہ 11 جنوری سے شروع ھو کر 15جنوری تک جاری رھنے والی قومی مہم کا آج چوتھا روزہے ۔