|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رھ گئے ،ایگل اسکواڈ نے ایئر پورٹ روڈ پر ناکے لگا کر خاتون سے چیکنگ کے بہانے فرضی چالان کر کے پانچ سو روپے بٹو ر لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر (س) نامی خاتون۔

اپنے دوبچوں کے ہمراہ گاڑی ڈرائیور کر کے جارہی تھیں کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے خاتون کو روکا اور گاڑی کے کاغذات چیکنگ کرنے شروع کردئیے اس موقع پر اہلکاروں نے خاتون کو بغیر رسید و قانونی جواز کے پانچ سو روپے کا چالان کردیا۔

اور پیسے لیکر چلتے بنے ،خاتون نے پریشانی کے عالم میں پیسے پولیس اہلکاروں کے حوالے کردیے، واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کیپٹن(ر) غلام اظفر میسر نے ایگل اسکواڈ کے ناکے قائم کرنے کے چیکنگ کر نے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔