|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کو ئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا ھنگامی اجلاس چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی کے زیر صدارت ہوا جس میں طے پایا کہ میڈیکل یونیورسٹی ترمیمی بل میں رد وبدل کی اجازت نہیں دی جاے گی۔

وائس چانسلر نقیب اچکزی اپنی نااہلی چھپانے کی کوشیش میں فاشزم کا مرتکب ہورہا ہے میڈیکل یونیورسٹی ترممی ایکٹ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں جس کا دفاع اخری سانس تک کیا جائیگا۔گورنر بلوچستان نااہل وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی کو فوری برطرف کرے۔ موجودہ وائس چانسلر کے ہوتے ہوئے اداروں کا بننا خام خیالی ہے بدنام زمانہ عناصر پر مشتمل ٹیم اپنے مفادات کے خاطر بولان میڈیکل کالج کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

جن میں چند ملازمین بدعنوانی ثابت ہونے پر برطرف ہوچکے تھے اسی طرح مختصر عرصہ میں اربوں روپوں کے بے نامی جائیدایں بنانے والے معمولی اہلکار وائس چانسلر کے منظور نظر ٹھریں۔

بولان میڈیکل کالج بحالی سے چند بد عنوان عناصر کی نوکریوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ تحریک بحالی بی ایم سی بولان میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی کے دفاع میں اخری حد تک جائے گی۔