|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کوئٹہ: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کا جنرل باڈی اجلاس بنام شہید ظفر جان بلوچ بنام شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اوستہ محمد میں منعقد ہوا اجلاس کے ایجنڈے تنظیمی امور پر بحث، الیکشن کمیٹی کی تشکیل، انتخابات تھے۔

تنظیمی امور پر بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ ،اراکین مرکزی کمیٹی بابل بلوچ، گہنور بلوچ، طارق عزیز بلوچ، اوستہ محمد زون کے احسان بلوچ، نعیم عمرانی بلوچ، نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے صدر نیک محمد پندرانی، قلندر رضا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار شہدا کی تنظیم ہے۔

اور بی ایس او کے ہر رکن نے بلوچستان کے حقوق اور مظلوم کی آواز بلند کرنے میں کردار ادا کیا ہے بی ایس او کے سرخ جھنڈے تلے نوجوان سیاسی شعور حاصل کریں مزید نادر بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے کارکن نڈر اور پختہ نظریات کے مالک ہیں انہوں نے روزِ اول سے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا یہی امید ہے کہ جاگیرداروں کے گڑ گرین بیلٹ نصیرآباد میں نوجوان اسی طرح بی ایس او سے جڑ کر جدوجہد کرتے رہینگے۔

آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی چیئر مین نعیم بلوچ ممبران گہنور بلوچ ،طارق بلوچ منتخب ہوئے اور باہمی رواداری سے بی ایس او پجار کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جسکے مطابق صدر احسان بلوچ، سینئر نائب صدر تیمور بلوچ، جونیئرنائب صدر منظور بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری محسن بلوچ، جونئیر جوائنٹ سیکرٹری نعمان بلوچ، پریس سیکرٹری اعجاز بلوچ منتخب ہوئے نومنتخب کابینہ سے بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نے حلف لیا ۔