|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کوئٹہ سریاب روڈ میں لوکل بس کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

واقع میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ ایسے واقعات سے قوم اور فورسز کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔انکا کہنا تھا کہ سریاب روڈ لوکل بس دھماکہ بزدلانہ فعل ہے دہشتگرد معصوم لوگوں پر حملے کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد علاقے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

مگر کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا دہشت گرد دشمن ملک کے اشاروں پر استعمال ہو رہے ہیں مگر اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اور کسی بھی قسم کی صورتحال میں فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صوبے کے پرامن ماحول خراب کرنے کی مذموم ناکام کوشش کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے زخمیوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دْعا کی۔