|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2021

کوئٹہ /زیارت: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج ملک کا ضامن اور دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، ایل اوسی پر بھارتی بزدل افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نیبل لیاقت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی باریاں بدل بدل کر قومی دولت لوٹنے والوں نے ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے بیانیہ ملک دشمن بیانیہ ہے جس قوم نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کے سرحدوں اور ملک کے اندر ملک دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر ملک دشمنوں سے مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایل ایس او پر بھارتی بزدل افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نبیل لیاقت اور وزیر ستان آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے ان میں شہداء میں کرک کے رہائشی سپاہی آزیب احمد۔

بنوں کے سپاہی ضیاء الاسلام، اورکرزئی کے لانس نائیک عباس خان شامل ہیں جن کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا اور شہداء کے غمزادہ خانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے پاک افواج کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں پوری قوم شہداء، اور غازیوں کی احسان مند ہے جو اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

جو آج پوری قوم کے کل کیلئے اپنے جانوں کو قربان کررہے ہیں انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں دریں اثناء صوبائی وزیر نے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک جمہوری حکومت کی بساط لپیٹنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کسی صورت میں بھی کامیاب نہیں ہو نگی۔

سیاسی شعبدہ باز اپنی سیاسی موت خود ہی مر جائیں گے انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،31 جنوری بھی گزر جائیگی لیکن حکومت برقرار رہی گی۔

انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں،بد عنوانی ، منی لانڈرنگ ، اقربا پروری اور قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث سیاسی ٹولہ تیزی سے تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ بنا رہا ہے۔