|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کوئٹہ: یاسین زئی قبلے کے سربراہ ملک فیصل خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کا کوئٹہ میں آنا خوش آئند ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلے گی ڈی ایچ اے کے ساتھ تعاون کر نے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈی ایچ اے کے چھوٹے افسران بدگمانیاں پیدا کررہے ہیں۔

ڈی ایچ اے حکام ادارے کے نام پر کاروائیاں کرنے والوں کا نوٹس لیا جائے متعلقہ لوگوں کی بجائے کسی کے ساتھ بند بانٹ نہ کی جائے ہم وزیر اعظم پا کستان ، چیف جسٹس بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ڈی ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ علاقوں میں تمام ترقیاتی منصوبے ہمیں اعتماد میں لیکر کئے جائیں اور ڈی ایچ اے کا نام اور شہرت استعمال کرنے والے لینڈ مافیا کی کارستانیوں کا نوٹس لیا جائے ۔

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر قبائلی معتبرین ملک ولی کاکڑ ، حاجی واحد کاکڑ ، مولوی رحمت اللہ ، نورالدین کاکڑ ، محمد صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہنہ اوڑک کی سرحدیں پچاس ہزار ایکڑ یاسین زئی قبلے کی ملکیت ہیں تحصیل افسران اراضی بندوبست اس وقت قابل قبول ہوگا جب ہمیں اعتماد میں لیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے کا کوئٹہ میں آنا خوش آئند ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلے گی لیکن ہنہ اور گردونواح کے علاقوں میں بعض غیر متعلقہ لوگ افوائیں پھیلا رہے ہیں کہ ڈی ایچ اے حکام مقامی قبائلیوں کو اعتماد میں لیں بیرون تنگی کے علاقے میں لینڈ فافیا کی کارستانیوں کا نوٹس لیا جائے۔

بندوبست اراضیات سے متعلق حکومت بلوچستان اور چیف جسٹس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کسیکوجیل خانہ جات سمیت دیگر سرکاری محکموں کو بھی تیرہ سو ایکٹر سے زائداراضی یاسین زئی قبائل نے رضاکارانہ طور پر دی ہے ،کوئٹہ چھاونی کو اپنے باغات کا پانی قربانی دیکر دے رہے ہیں سولہ مارچ سے جنوبی علاقے کی اراضی بندوست اس وقت قبول ہوگا ۔

جب حقیقی مالکان کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو لیٹر بھی لکھا گیا ہے دو ہزار تیرہ سے سترہ تک ہونے والی اراضی بندوست عدالتی حکم پر منسوخ کیا گیا تھا ڈی ایچ اے کے ساتھ تعاون کر نے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈی ایچ اے کے چھوٹے افسران بدگمانیاں پیدا کررہے ہیں ڈی ایچ اے حکام ادارے کے نام کاروائیاں کرنے والوں کا نوٹس لیا جائے متعلقہ لوگوں کی بجائے کسی کے ساتھ بند بانٹ نہ کی جائے۔