|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی سے منتخب ہونے والے سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے درخواست جمع کروا دی ، ڈاکٹر اشکو ک کمار کا کہنا ہے کہ انہیں آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے پر نیشنل پارٹی سے نکالا گیا، تفصیلات کے مطابق 2015میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں نیشنل پارٹی کی ٹکٹ پر ڈاکٹر اشکوک کمار سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

جو مارچ 2021میں چھ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہور ہے ہیں انہوں نے ایک بار پھر اقلیتی نشست پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کروائی ہے، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر اشکو ک کمار نے این این آئی کو بتایا کہ نیشنل پارٹی نے انہیں آرمی ایکٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا۔

اور بعد میں انکی رکنیت ختم کردی انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ ملکی مفاد کا معاملہ تھا جس میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کااستعمال کیا جبکہ پارٹی کی جانب سے اسکی مخالفت کرنے کا کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ صدر مملکت، وزیراعظم کے انتخاب یا فنانس بل کا نہیں تھا اس لئے الیکشن کمیشن کے ذریعے میری سینیٹ کی رکنیت منسوخ نہیں کی جاسکتی تھی۔

لہذا نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے میری پارٹی رکنیت ختم کی گئی جس کے بعد امسال بی اے پی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر اشکوک کمار سینیٹ کی اقلیتی نشست کے لئے مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں ۔