|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست ہوئی ہے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

7  ووٹرز  نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے مدمقابل حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی تھے۔  اس سے قبل 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل حکومت کے عبدالحفیظ شیخ تھے۔

سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

 

خبر مزید اپ ڈیٹ کی جارہی ہے