|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ کی نوعیت کے منفرد ہوٹل کا افتتاح کردیا۔ ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مطالعے کاذوق رکھنے والے لوگوں کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیںگی۔

کوئٹہ کے آرٹ اسکول روڈ پر ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ نوجوانوں کو کتاب دوستی کی جانب راغب کرنے کیلئے یہ ایک احسن اقدام ہے جس کی ہمارے لوگوں کوبہت زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے نوجوان طالبعلم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پیس فورم کی جانب ہوٹل کیلئے کتابوں کا عطیہ دیا جائیگا۔

جبکہ طلباء وطالبات کیلئے ہفتہ واراسٹڈی سرکل اورمختلف موضوعات پر مباحثوںکااہتمام بھی کیا جائے گا ،ہوٹل کے مالک فہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ کمروں پر مشتمل ہوٹل میں لیڈیزہال بھی موجودہے جہاں پرطالبات کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ ایک صحن بھی ہے جہاں بیک وقت ڈھائی سوکے لگ بھگ لوگ بیٹھ کر پڑھائی کرسکتے ہیں۔