|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نے بلوچستان وائٹ کو 12 گول سے ہرادیا، جبکہ اسلام آباد نے سندھ کلرز کو  دو گول سے شکست دے دی۔

ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کوئٹہ میں جاری آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نے بلوچستان وائٹ پر گولز کی برسات کردی۔

 نیشنل بینک نے ابتدا ہی سے گول بنانا شروع کئے اور میچ میں 12 گول داغ دیئے۔ بلوچستان وائٹ ایک بھی گول نہ کر سکی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے سندھ کلرز کو دو گول سے ہرا دیا۔

کوئٹہ میں جاری ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشرکر رہا ہے۔