|

وقتِ اشاعت :   April 4 – 2021

قلات: قلات گرینڈ الائنس اتحاد میں شامل ملازمین اور لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی اور ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے نکل بازار کے مختلف شاہراہ سے ہوتے ہوئے واپس ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سبزہ زار پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جلسہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نازیہ،فیروزہ رحیم،جبکہ گرینڈ الائنس کے حاجی قادر عمرانی،عبدالوحید مینگل،محمد انور زہری،افضل مینگل،محمد نواز زہری، منیراحمد مینگل،عبدالفتح دہوار۔

حاجی داد محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے جائزحقوق سے محروم کررہی ہے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ملازمین کو سروس اسٹریکچر اور دیگر مراعات نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مزدوردشمن پالیسیوں کے باعث ہم سڑکوں پراحتجاج کررہے ہیں مگر ہمارے حکمران خواب خرگوش نیند سورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے 19نکاتی ڈیمانڈ پر اب تک عمل درآمد نہیں کررہیں ہے۔

اور تمام سرکاری اداروں کو پرائیویٹ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ملک میں مہنگاء عام ہوئی ہے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے اس کے علاوہ بی اینڈ آر کے 365 افراد کونکال دیا گیا ہے روزگاردینے کے بجائے بے روزگار کرنے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین 6 روز سے دھرنے پر بیٹھے ہے مگر ہمارے جائز مطالبات حل نہیں کررہے ہیں۔

لیکن حکومت اس معاملے کوسنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے انہوں نے کہا ٹیکسز کے نام پر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے مگر ملازمین کے تنخواہوں اوردیگرمراعات دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ملک کے دیگر صوبوں کو 25 فیصد الاؤنس دیا جارہا ہے مگر ہمارے صوبائی حکومت ملازمین کوخاموش کرنے دھمکیاں دے رہیں انہوں نے کہا ہمارے مطالبات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے۔

بصورت ہمارااحتجاج جاری رہیگا اور انہوں نے کہا کہ تین سال میں جام حکومت نے ملازمین کے لیے کچھ نہیں کرسکا ہے ہماریصوباء قائدین ہمیں جو کال دینگے جن میں روڈبلاک،شٹر ڈاون ہڑتال،بھوک ہڑتال، دھرنا سمیت ہرقسم کی احتجاج کرتے ر ہیں گے۔