|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2021

گوادر: محکمہ فشریز بلوچستان نے کرپشن کی انتھا کردی ہے سندھ کے ٹرالز کو بلوچستان کے ساحل سمندر کو بانجھ بنانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اگر فشریز ارڈیننس پر عمل درامد نہیں کیا گیا۔

اور غیر قانونی ٹرالنگ کو نہیں روکا گیا تو ماہیگیر شدید احتجاج پر مجبورہو جاہیں گے ان خیا لات کا اظہار ماہیگیر نمائندوں نے اپنی طرف سے جاری ایک بیان میں کیا ہے ان کا کھنا تھا کہ سندھ کے ٹرالرز دن دھاڈے بڈی تعداد میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوے ساحل کے کنارے غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ہیں۔

لیکن ڈایریکٹر اور اسٹنٹ ڈاریکٹر نے موبائل اسپیڑ لانچ فش ھاربر میں کھڑی کر کے ہاتھ پرہاتھ دھرے رکھا ہے پرچی اوربھتہ سسٹم کو رواج دیا گیا ہے اسی لئیان ٹرالروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہے اگر سکریٹری فشریز نے ان ٹرالرز کے خلاف کاروئی نہیں کی توہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔