|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2021

گوادر: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا دو روزہ دورے گوادر کے موقع پر مختلف جاری تعمیراتی کاموں کا معانہ، اور آفسران سے بریفنگ لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے گوادر میں منگل کا دن بہْت مصروف گْزارا۔ اْنہوں نے نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ گرلز کالج گوادر، گرلز ہاسٹل، ومن بزنس سینٹر اور سول اسپتال کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے نیوٹاؤن فیز ون میں پانچ کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا. اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرکون نے وزیر اعلی کو پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشیوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی۔ نئے سڑکوں کے ساتھ ساتھ نکاسی آب و سیوریج سْسٹم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔

وزیر اعلی بلوچستان نے زیر تعمیر ومن بزنس سینٹر، گرلز ڈگری کالج گوادر اور گرلز ہوسٹل کے بلڈنگوں کا بھی معائینہ کیا، اس موقع پر ایکسئن بی اینڈ آر نے وزیر اعلی کو زیر تعمیر ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلی نے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزرا، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم گلزئی، پرنسپل گرلز کالج میڈم سبین بلوچ ، بی اے پی کے رہنما نوید کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر خان زرکون و دیگر بھی موجود تھے. وزیر اعلی نے گوادر کے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو اسپتال کا بھی معائینہ کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کے مثاثرہ علاقے ڈھوریہ میں مقامی مائیگیروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل بھی سنے۔مائیگیروں نے ٹرالرینگ ،ایکسپریس وے روڑ کی وجہ سے متاثرہ گھروں کے معاوضہ اور دیگر مسائل سے وزیراعلی کو آگاہ کیا اس موقع پر مائیگیروں نے گودی کے کام میں تیزی لانے میں وزیراعلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔