|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2021

تربت: بارڈر ٹریڈ پر پابندی کے خلاف نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام تربت شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی شھر کی مختلف گلیوں میں ہوتے ہوئے شہید فدا چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، ریلی کے شرکاء نے بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے

نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکور انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی افکار پر کاربند رہتے ہوئے مظلوم عوام پر جبر اور مظالم کے خلاف پہلی صف میں ہمیشہ نظر آئے گی، انہوں نے کہا کہ بارڈر ہمارے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش ہے، س کو ایک سازش کے تحت بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

جس کا مقصد پہلے سے خستہ حال بلوچوں کو معاشی طور پر مزید کمزور اور تنگ کرنے کا حربہ ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام پر کسی طرح کہ تشدد، ظلم اور معاشی بندش کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہے گی بلکہ جمہوری احتجاج کرکے مفلوک الحال عوام کہ آواز بنے گی، مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

اور کہا کہ ہمارے لوگوں کے لیے زندگی گزارنے کا واحد سہارا ایرانی بارڈر ہے جسے بند کرکے ہمیں نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے، موجودہ سلیکڈڈ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے، انہیں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ سرتسلیم کرکے ان پر ہاں کرتے ہیں، سلیکٹڈ نمائدوں کو عام کے حق پر بولنے کا اختیار نہیں بلکہ وہ  اپنے سلیکٹرز کی خوشنودی کے لیے ہر طرح کی جی حضوری کو اعزاز سمجھتے ہیں،

مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما نثار بزنجو، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ بوھیر صالح، ضلعی نائب صدر طارق بابل،تحصیل تربت کے جنرل سیکریٹری حاجی رحیم بخش چیف، تحصیل آبسر کیجنرل سیکریٹری احسان درازئی، بارڑر ٹریڑ کے صدر اسلم شمبے زئی، دوہزار اینڈ زمیاد ایسوسی ایشن کے صدر وسیم صفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انور اسلم اور نوید تاج نے انجام دیئے، ریلی میں نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار، انجمن تاجران، بارڑر یونینز کے کارکنوں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔