|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2021

پشین:بوستان کلی ریگی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پشین بوستان کلی ریگی میں گھر کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق ہوگئے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بوستان لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو پشین ہسپتال پہنچائے معلوم ہوا ہے کہ محمد داود نامی شخص ایک کچے مکان میں رہ رہے تھے کہ اچانک گزشتہ شب گھر کے ایک کمرے کی چھت جو خستہ حال تھی ان پر اگری جاں بحق افراد میں محمد داود اور انکے 4 بچے جنکی عمریں 12 سال سے 3سال تک تھے شامل ہے واضح رہے کہ کل شب کو اس علاقے پر بارش بھی ہوء تھی لیویز مزید کاروائی کررہی ہے۔