|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2021

افغانستان سے دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش پر فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کو فوری جواب دیا اورکوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شامل ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت پاکستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کے خطرے کے خلاف سرحدوں کی حفاظت کا عزم کیے ہوئے ہے۔