|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کرپٹ سندھ حکومت عمران خان کی نا اہل حکومت کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

یہ بات پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کی حکومت کے پیچھے چھپ کر سیاسی غازی بننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت کو جانا ہے تو پیپلز پارٹی کو بھی جانا ہے، سندھ والوں کو گو نیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو بھی چاہیئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو وفاق سے اب تک 10 ہزار 242 ارب روپے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آ باد کے لوگوں کو ایک نوکری بھی نہیں دی گئی۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا ہے کہ حکومت رکشہ ڈرائیور تھی، انہیں ایف 16 دے دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہر وزیر کا الگ الگ بیان ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بھی کرپٹ حکومتوں کی سربراہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا ہے کہ ان لوگوں کا غرور و تکبر ختم نہیں ہو رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی عوام ان کی جاگیر ہیں۔