|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2022

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل  ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجرڈ ہو کر ایونٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد نواز کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کے مطابق بائیں پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے محمد نواز ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد نواز کے میچ کے دوران پاؤں پر زور پڑا تھا جس کے بعد فریکچر کی تصدیق ہو گئی تاہم  ٹیم مینجمنٹ اب ان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو دے گی۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شیڈولڈ ہے  لہٰذا محمد نواز کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔