|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری نے حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوالیے، جس کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کے 5 وزرا، 2 مشیر اور وزیر اعلیٰ کے 2 معاون خصوصی ہوں گے، 10 سے زائد وزرا اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق پنجاب کابینہ میں وزرا کے شامل کیے جانے کے بدلے میں پیپلز پارٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مکمل حمایت کرے گی۔

سابق صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان پرویز الہٰی کو آئینی طریقے سے ہٹانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کروائےگی۔