|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2022

کوئٹہ; سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت صوبے میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے کے شاہراہوں کو درپیش نقصانات انکی بحالی اور بحالی کے بعد موجودہ حالت پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران تینوں زون کے چیف آفیسرز اور چیف انجینئر روڈز بھی موجود تھے اجلاس کو صوبے کے تمام اندرونی شاہراہوں اور بین الصوبائی شاہراہوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو صوبے کے تمام اضلاع کو ایک دوسرے سے ملانے والی شاہراہوں کی موجودہ حالت اور سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جاہزہ بذریعہ ویڈیو اور تصاویر سے دیا گیا.

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان شاہراہوں کی بحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کتنی مشینری استعمال ہورہی ہے اور اسکے علاوہ پرائیویٹ فرم سے کتنی مشینری کرایہ پر لی گئی ہیں اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر علی بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کو ہر صورت بحال رکھا جائے.

انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام آفیسران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کو درپیش اس قدرتی آفت کا مقابلہ کریں تاکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں کوئی مشکل درپیش نا ہو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام شاہراہوں کی مسلسل نگرانی کو بھی یقینی بنائی جاے.

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق صوبے کے بارانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے لہذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں اور جو سڑکیں بند ہوچکی ہیں انکی بحالی کا کام مزید تیز کیا جاے تاکہ صوبے کا رابطہ باقی صوبوں سے اور اضلاع کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطہ نا ہوجاے.

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں حاضر رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام انجینئر آفیسران اپنے اضلاع موجودگی کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی ہنگامی حالات کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انجینئر آفیسران ضروری عملے اور مشینری کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے الرٹ رکھیں۔