|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2022

نوکنڈی:تحصیل نوکنڈی دالبندین ضلع چاغی میں آٹاچینی گندم کی اسمگلنگ کے روک تھام کیلئے کسٹم کے تمام حکام کا غیر زمہ داری کا مظاہرہ آٹا چینی اور گندم بدستور رخشان ڈویژن سے افغانستان اسمگلنگ جاری تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی۔

آٹا اور گندم کی شدید قلت روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن چینی، گندم اور آٹا نوشکی دالبندین تحصیل نوکنڈی تفتان سے افغانستان اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے جبکہ تمام اضلاع کے انتظامیہ سمیت کسٹم حکام خاموش تماشائی بن کر اس گھنانی دھندے کے روک تھام کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ہیں۔

مافیازمتعلقہ حکام کو بھتہ دے کرایرانی ٹرالر، ٹرک،ماڈو کوچ، کوچ دس ویلر، کے ذریعے پارسل لوڈ کرکے لکپاس کسٹم پوسٹوں شیخ واصل چیک پوسٹ نوشکی کسٹم دالبندین کسٹم نوکنڈی کسٹم تفتان کسٹم چیک پوسٹوں سے ہوتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔

بعد از دالبندین تحصیل نوکنڈی اور تفتان سے افغانستان اسمگل کی جاتی ہیں جبکہ آٹا چینی اور گندم کی اسمگلنگ سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور شدید قلت پیدا ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے کہاہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے خاموشی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

اور سندھ کا شاہراہ بند ہونے سے سامان کی رسد محدود ہو گئی ہے جبکہ حکومت آٹا چینی اور گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے فوری طور پر بنیادی اقدامات کرے تاکہ ان ایشیا کی قلت ختم ہوکر عام عوام بآسانی خرید سکے۔