|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی، ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی تھا اور اس کے اہلخانہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایا کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا۔حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش تیز کر دی گئی۔

ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔