|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

گوادر : وزیر اعظم اور بی این پی کے سربراہ کی جانب 100 میگاواٹ بجلی افتتاح گوادر عوام کے ساتھ کھلم کھلا مزاق ہے، گوادر میں 100 میگاواٹ بجلی کاافتتاح کے باوجود عوام کو دن میں 3 گھنٹے بجلی میسر نہیں ہے۔

15 سالوں سے حکمرانی کرنے والا ایم پی نے عوام کو بوند پانی جیسی ضرورت تک محروم کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اوپر کئے گئے تشدد سمیت سینکڑوں ایف آئی آر ضلعی انتظامیہ اور ایم پی اے گوادر کو مفاف کرتا ہوں مگر گوادر میں خواتین و بزرگوں سمیت اپنی ماں بہنوں پر ہونے والی تشدد کو ہرگز معاف نہیں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے سیاسی کارکن کو 9سی کے علاؤہ قانون کے کتاب میں جتنے بھی مقدمات ہیں ہم پر بے ایمانہ طریقے سے دائر کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آج یوم تکریم کے دن اپنے فرض کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چند لوگوں نے گوادر میں خواتین و ہماری ماؤں بہنوں پر تشدد کرکے اس وردی کی تکریم کو داغدار کیا۔

اور ایسے سپاہی مرتے دم تک سلامی کے لائق ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک بوند پانی اور بجلی جیسی انسانی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے ساتھ آکر گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی کے افتتاح کے باوجود کہ گوادر میں دن میں بمشکل 3 گھنٹے گوادر کے کے عوام کو بجلی میسر نہیں جو گوادر کے عوام کے ساتھ ایک کھلم کھلا مزاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں ڈکیتوں،ٹرالر و ڈرگ مافیا کو تو کھلی چوٹ دی گئی ہے مگر آئینی حقوق کی جدو جہد کرنے والے سیاسی ورکر قید ہیں۔