|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

مانجھی پور: مانجھی پور گیارہ ہزار کے وی کا کھمبا دوران کام گرنے سے دو کسیکو اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مانجھی پور اور گردونواح میں طوفانی ہواوں کی وجہ سے شاہی واہ فیڈر کے درجن سے زائد گیارہ ہزار کے وی کے مین لائن کے کھمبے گرگئے ۔

جن کی بحالی کا کام گوٹھ میرواہی مانجھوٹی شاخ کے مقام پر جاری تھا ۔

 دوران کام اچانک کھمبا گرنے سے دو کسیکو اہلکار زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر علاج کیلئے جیکب آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔