|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پٹ فیڈر کینال کی ناقص بھل صفائی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم شگافوں کو تاحال پر نہ کرنے اور بھل صفائی کے فنڈ میں میگا کرپشن کے خلاف نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 2018 کے انتخابات میں ٹھپہ ماری کے ذریعے تاریخ کا بدترین سرکار مسلط کیا گیا جس کی بدولت آج بلوچستان کسمپرسی کا شکار ہے ہر طبقہ فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

ان ہی کرپٹ عناصر کی وجہ سے آج بلوچستان اسمبلی اپنی وقعت کھو چکا ہے اپوزیشن نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی پورا اسمبلی لوٹ مار میں لگا ہوا ہے ایم پی اے اور وزیر خود ٹھیکداری کررہے ہیں پٹ فیڈر کے جس نہر سے ان کی اپنی زمینیں سیراب ہوتے ہیں اسی کینال کی بھل صفائی کے پیسے بھی ہڑپ کررہے ہیں 12 کروڑ روپے ایندھن کے نام پر بغیر ٹینڈر نکالا گیا ہے مزید کروڑوں کا رقم بھی بغیر ٹینڈر ہڑپ کیا جارہا ہے۔

جس کی اجازت قطعی طورپر نہیں دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی اسامیوں کا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ذریعے سودا لگایا جارہا ہے ان اسامیوں پر تعیناتیاں روک کر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف بھرتیاں کیئے جاہیں مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان برائے فروخت ہے ریکوڈک کا سودا کرنے کے بعد اب پہاڑ پارک بنجر زمینیں پلاٹ کباڑی الاٹ اور لیز کرانے میں سارے ایم پی اے لگے ہوئے ہیں بلوچستان کو کنگال کرنے کے بعد اب نصیر آباد جعفر آباد گرین بیلٹ کو صحرا بنانے کے تگ و دو میں ہیں نہروں کی صفائی کے سارے پیسے ہڑپ کیئے جارہے ہیں ۔

ان کے خلاف نیشنل پارٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی رجوع کی ہے اور اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو پٹ فیڈر پل پر دھرنا دیکر احتجاج بھی کیا جاہیگا۔ مظاہرے سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ راحب خان بلیدی ایڈوکیٹ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی عبدالرسول بلوچ میران بخش بلوچ علی احمد لانگو بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما نعیم بلوچ کلثوم نیاز اور عبدالغنی بلوچ نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے جناح روڈ پر احتجاجی جلوس بھی نکالا، کرپشن، اقربا پروری اور اسامیوں کی خرید و فروخت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔