|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2023

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام 25 جولائی کو 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجائے گا سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنے اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام۔

اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے نصراللہ بلوچ نے کہا کہ رواں ماہ فورسز نے دو درجن سے زائد بلوچوں کو ماورائے آئین گرفتار کرکے جبرا لاپتہ کردیا ہیاور لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل طور پر روک دیا گیا ہے جو باعث تشویش ہے