|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔

جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص عبدالصمد موقع پر جاں بحق جبکہ اُسکی اہلیہ اور ایک شخص ادریس زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔