|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ملاقات کی.

ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبہ میں پائیدار امن کا قیام، سیاحت کے فروغ اور انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں کی جانب مبذول کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

معاشی ترقی اور خوشحالی دراصل معاشرے کی عظیم اکثریت کی شرکت سے مشروط ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بلوچستان پورے خطے کیلئے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا