|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی جمود کا خاتمہ، انٹرنیشنل سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرنا،

سرحدی تجارت کا فروغ اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ معیشت ہر معاشرے کی اساس ہے۔

اور یہ حقیقت ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔

معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے فاصلوں پر قابو پانا یقینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے لہذا ضروری ہے کہ صوبے میں موجود منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شدید غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان منشیات اور بدامنی کی جانب راغب ہو رہے ہیں. ہم قومی سطح پر بلوچستان کے سافٹ امیج اجاگر کرنے ذرائع ابلاغ کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا.