|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ :  خضدار کے علاقے خلق جھالاوان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خلق جھالاوان کے قریب پولیس اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے گیٹ کے قریب رکھا گیا.

دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔