|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ : نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برا ئے ما ئنز اینڈ منرلزعمیر محمد حسنی اور سابق وزیر اما ن اللہ نو تیزئی کے خلا ف ٹراما سنٹر کے آئی سی یو میں پر زبردستی داخل ہو نے ، ڈاکٹرز اور سیکورٹی گارڈ کیساتھ ہا تھا پا ئی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا نے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سنٹر سول اسپتال کو ئٹہ ڈاکٹر ارباب کا مران کی مدعیت میں پو لیس تھا۔

نہ سول لا ئن میں سیریل نمبر 001244 زیر دفعات 186ت پ،504ت پ،506ت پ ،اور 34ت پ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں مو جو د تھے کہ انہیں اسٹاف کی جا نب سے آ گا ہ کیا گیا کہ مشیر اور سابق وزیر ٹراما سنٹر کے دورے کے لئے آ رہے ہیں۔

4بجے دن مشیر برا ئے ما ئنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی اور سابق وزیرامان اللہ نو تیزئی اپنے ساتھیوں اور مسلح گن مینوں کے ساتھ آ ئی سی یو وارڈ آ ئے اور جب وہ اپنے ساتھیوں اور گن مینوں کے ساتھ آ ئی سی یو میں داخل ہو رہے تھے تو سیکورٹی گارڈ بختیار خان نے انہیں اسلحہ اور زیا دہ ساتھیوں سمیت نہ جا نے کا کہا جس پر مشیر اور سابق وزیر کے گن مین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈاکٹر ز اور سیکورٹی گارڈپر اسلحہ بلٹ کیا اور ہا تھا پا ئی شروع کی اور سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہو ئے گا لم گلوچ کی اور سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے چلے گئے ۔